the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،21فروری(ایجنسی) مہاراشٹر میں بی جے پی اور اس کی اتحادی پارٹی شیوسینا کے درمیان ممبئی میونسپل الیکشن کی 227 نشستوں پر پولنگ ہوئی- آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے بھی ناگپور میونسپل انتخابات کے لئے اسکول میں بنے پولنگ سٹیشن پر جا کر ووٹ ڈالا.

ممبئی میں بھی سیاسی اور فلم دنیا کی ہستیاں بھی ووٹ ڈالنے کے لئے پہنچے . فلم اداکارہ انوشکا شرما کے علاوہ ریکھا ، زویا اختر، گلزار اور امبانی خاندان کی بہو ٹینا امبانی نے بھی ووٹ دیا.



"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">مرکزی وزیر نتن گڈکری، ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے، این سی پی لیڈر شرد پوار، بی جے پی رہنما پونم مہاجن کے علاوہ دیگر شخصیات نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا.


اس انتخاب کے بعد یہ طے کیا جائے گا کہ کون آنے والے 5 سال تک ممبئی پر راج کرے گا. اسمبلی انتخابات کے برابر مانے جانے والے اس الیکشن میں بی جے پی اور شیوسینا نے 20 سالوں کا ساتھ چھوڑ کر مختلف انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے. 227 سیٹوں پر کل 2275 امیدوار اپنی تقدیر آزما رہے ہیں. ووٹنگ کے لئے کمیشن نے ممبئی میں 7297 بوتھ بنائے گئے ہیں ان میں 726 بوتھ حساس ہیں. آج بی ایم سی کے علاوہ ناگپور، تھانے، ناسک سمیت 10 میونسپل کے لئے بھی پولنگ ہوئی-
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.